پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر جیالوں کو حکم دیا تو ووٹ کی عزت والے کا بھی بندوبست کریں گے اور کٹھ پتلی کا بھی۔
آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی طرح تشدد پر یقین نہیں رکھتے، ہمارا مقابلہ کرنا چاہتے ہو تو ووٹ سے کرو۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ یہ برداشت نہیں ہوتا کہ مودی بدترین حملہ کرے اور کٹھ پتلی وزیراعظم کہے میں کیا کروں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.