جمعہ 5؍ذیقعد 1444ھ26؍مئی 2023ء

جہانگیر ترین کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ

سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے قومی سطح پر نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اس نئی سیاسی پارٹی کے جہانگیر ترین خود پیٹرن انچیف ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی سیاسی پارٹی میں ترین گروپ کے علاوہ پی ٹی آئی کےکئی ناراض رہنماؤں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے نئے چہرے بھی اجلاس میں شریک ہوئے، جہانگیر ترین نے گروپ کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی نئی پارٹی میں ڈی جی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، وہاڑی، لودھراں اور ملتان کے سیاسی خاندانوں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ نئی سیاسی پارٹی میں شمولیت کے لیے اندرونِ سندھ، خیبر پختون خوا اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں کے جہانگیر ترین سے رابطے جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.