پاکستان اور اقوام متحدہ کے تحت پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کانفرنس کل جنیوا میں ہو رہی ہے۔
متاثرین کی بحالی اور تعمیرِ نو کے لیے پاکستان کو 16 ارب 30 کروڑ ڈالرز درکار ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کانفرنس میں شرکت کے لیے وفد کے ہمراہ جنیوا روانہ ہوگئے۔
کانفرنس میں وزیراعظم سیلاب متاثرین کی بحالی کا فریم ورک پیش کریں گے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس اور فرانسیسی صدر بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کے پاکستانی نمائندے خلیل ہاشمی کے مطابق سیلاب متاثرین بحالی کے لیے درکار 16 ارب ڈالرز سے زائد رقم کے نصف حصے کا بندوبست پاکستان خود کرے گا جبکہ باقی رقم بین الاقوامی برادری کے عطیات سے ملنے کی امید ہے۔
کانفرنس میں حکومتی نمائندوں، پرائیوٹ ڈونرز اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سمیت ڈھائی سو لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔
پاکستان میں گزشتہ سال ستمبر میں بدترین سیلاب سے 80 لاکھ افراد بے گھر اور 1700 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
Comments are closed.