ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کو ایک ماہ مکمل

جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کو ایک ماہ مکمل ہو گیا۔

ترجمان میپکو کے مطابق میپکو ریجن میں 30 روز کے دوران 6 ہزار 218 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ 4 ہزار 722 بجلی چوروں کو گرفتار کر کے 5 ہزار 943 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ایک کروڑ یونٹس چوری کرنے پر 42 کروڑ 25 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

میپکو ترجمان کے مطابق 16کروڑ روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا ہے جبکہ نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں ایک ارب 78 کروڑ روپے وصول ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.