بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جمی نیشم کا نیوزی لینڈ کرکٹ کا سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم نے بورڈ کی جانب سے دی گئی سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش ٹھکرا دی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق جمی نیشم کو ایک دستیاب کنٹریکٹ کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پہلے سے طے شدہ اوورسیز ڈومیسٹک لیگز کے ساتھ معاہدوں کی وجہ سے وہ مصروف ہیں۔

آل راؤنڈر جمی نیشم دوسرے نان کنٹریکٹڈ کرکٹرز کی طرح جب بھی دستیاب ہوئے سلیکشن کے لیے زیر غور لائے جائیں گے۔

ٹرینٹ بولٹ اور کولن ڈی گرینڈہوم کے جانے کے بعد کنٹریکٹ میں دو کھلاڑیوں کی گنجائش تھی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے جمی نیشم کے انکار کے بعد اب بلئیر ٹکنر اور فن ایلن کو اب سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

آل راؤنڈر جمی نیشم کا کہنا ہے کہ میں جانتا ہوں سینٹرل کنٹریکٹ کے انکار کے فیصلے کے بعد کہا جائے گا کہ میں نے پیسے کو ترجیح دی۔

سوشل میڈیا پر بیان میں آل راؤنڈر جمی نیشم نے بتایا کہ جولائی میں میرا ارادہ تھا کہ میں سینٹرل کنٹریکٹ کی پیش کش قبول کر لوں تاہم جب مجھے فہرست میں شامل نہ کیا گیا تو میں نے دنیا میں دیگر لیگز سے معاہدے کر لیے۔

جمی نیشم کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن میں نےاپنی کمٹمنٹس پوری کرنے کے لیے کنٹریکٹ سے انکار کیا، میں نے اپنی کمٹمنٹ سے پھر کر واپس نیوزی لینڈ کرکٹ سے معاہدہ نہیں کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے لیے کھیلنا میرے لیے ہمیشہ اعزاز رہا ہے مستقبل میں بھی منتظر رہوں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.