جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

جمائما گولڈ اسمتھ نے مداحوں کو خبردار کردیا

برطانوی اسکرین رائٹر جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے مداحوں کو ایک جعلی اکاؤنٹ کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر گیرہارڈ نامی ایک صارف کی جانب سے موصول ہونے والے میسج کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے یہ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’یہ جعلی اکاؤنٹ ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اگر آپ میں سے کسی سے بھی رابطہ کرے تو اسے بلاک کرکے رپورٹ کریں!‘

اس صارف نے میسج میں خود کو جمائما کی سوشل میڈیا مینجمنٹ ٹیم کا ممبر ظاہر کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ جمائما ایک انسٹا سروے کرنا چاہتی ہیں 

میسج میں یہ بھی لکھا ہے کہ جو بھی انسٹا صارف اس سروے میں سب سے زیادہ دلچسپی لے گا، اس کا جمائما سے رابطہ کروایا جائے گا اور وہ اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر اس انسٹا صارف سے ذاتی طور پر گفتگو بھی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.