بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جعلی راجکماری نے زرداری پر غصہ نکالنے کے بجائے وزیراعطم عمران خان کو نشانہ بنا رکھا ہے، فردوس اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج بھی جعلی راج کماری نے آصف زرداری پر غصہ نکالنے کے بجائے عمران خان کو نشانہ بنا رکھا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج بھی جعلی راجکماری گرج اور برس رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی راجکماری کی کنیز اول کا ٹارگٹ وزیراعظم عمران  خان کی ذات تھی، جس نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کبھی سبسڈی نہیں دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں 27 ارب کی سبسڈی دی گئی، جو انہوں نے اپنے ہی بھانجوں اور بھتیجوں کو دی۔

فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بینظیر بھٹو بننے نکلی تھیں انہوں نے بیگم صفدر بناکر جاتی امرا بھیج دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی بڑی جماعتیں جس طرح سازشوں میں مصروف تھیں پتا تھا یہ ایک دوسرے کو گرائیں گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کنیز اول بھول گئیں ان کے دور میں کسان کو مقررہ ریٹ سے کم قیمت دی جاتی تھی، ہماری حکومت نے گنے کے کاشتکاروں کو بقایا جات ادا کروائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.