پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے ہائی وولٹیج میچ پر سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ جس ٹیم میں آل راؤنڈر ہوں وہ ٹیم مضبوط ہے۔
جیو نیوز پروگرام ’پاک انڈیا ٹاکرے ‘میں گفتگو کرتے ہوئے سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آل راؤنڈر مضبوط ہیں۔
اس موقع پر پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ پاک بھارت ہر میچ ڈو اینڈ ڈائی ہوتا ہے، آج فائنل سے پہلے فائنل والا میچ ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپینر مشتاق احمد کہتے ہیں کہ جیت کےلیے اسمارٹ کرکٹ کھیلنا ہو گی۔
بھارت کے سابق اسپینر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارتی فائنل الیون میں ایک بولر کم ہے۔
Comments are closed.