بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جب نیب کا مالک عمران خان مشکل میں آتا ہے ، نیب مدد کو پہنچتا ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب ظلم حد سے بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے ، ظلم کے مٹنے کے دن آگئے ہیں، نیب کے لیے آسان شکار نہیں بنوں گی، نیب کے پیچھے اصل  چہرہ عمران خان کا ہے ،جب جب نیب کا مالک عمران خان مشکل میں آتا ہے ، نیب مدد کو پہنچتا ہے ۔

لاہور میں مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ہے۔

‏اعلامیے کے مطابق نیب نے کورونا وائرس کی وجہ سے مریم نواز کی پیشی ملتوی کی ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ  میں پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں اور خصوصاً مولانا فضل الرحمان کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ سے اظہار یکجہتی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.