وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب امیر اور غریب میں فرق ہوگا تو ملک ترقی نہیں کرے گا، موجودہ حکومت سے پہلے تنخواہ دار طبقے کیلئے اپنے گھر کا کسی نے نہیں سوچا۔
اسلام آباد میں میرا گھر ہاؤسنگ قرضہ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ماضی میں صرف ایک چھوٹا طبقہ امیر ہوتا رہا جس سے ملک کو نقصان پہنچا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کم آمدن والے طبقے کو پہلی مرتبہ اپنا گھر بنانے کا موقع مل رہا ہے، ہمارا سسٹم غریبوں کو اکوموڈیٹ ہی نہیں کرتا۔
عمران خان نے کہا کہ جو طبقہ اپنا گھر نہیں بناسکتا وہ اب اپنا گھر بنا سکے گا جس کی ہمیں بہت خوشی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم عام لوگوں کے لیے سبسڈی بڑھاتے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہو۔
Comments are closed.