بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

جبری نقل مکانی کا اسرائیلی حکم انسانیت کےخلاف جرم ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کا غزہ سے جبری نقل مکانی کا حکم  انسانیت کےخلاف جرم ہے اور بین الاقوامی فوجداری عدالت سزا دے سکتی ہے۔

عالمی ادارے نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکم غیر قانونی سمجھا جائے گا۔ روزانہ جنگی قوانین اور عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

اقوام متحدہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے روکا جائے، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد تین ہزار تک پہنچ گئی۔

شہدا میں 900 سے زیادہ خواتین اور 800 سے زیادہ بچے شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں اب تک 115 سے زائد طبی مراکز کو بھی نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

عالمی ادارے کے مطابق 50 ہزار حاملہ خواتین کی اسپتالوں تک رسائی بند ہے، جبکہ اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ کے اگلے مرحلے کی دھمکی دے دی۔

ادھر غزہ کی پٹی کے ارد گرد تمام آبادیوں کو خالی کرا لیا، جبکہ حماس کے حملوں کے بعد سے 5 لاکھ اسرائیلی نقل مکانی کرچکے، دوسری جانب مصر میں امدادی قافلے رفاہ بارڈر کراسنگ کی جانب رواں دواں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.