بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جام کمال پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام

 ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سردار عبد الرحمان کھیتران نے  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کردیا۔

سردار عبد الرحمان کھیتران نے کہا کہ جام کمال نےانہیں ان کے بیٹے کے ذریعے من پسند وزارت اور دیگر کی پیشکش کی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ میرے مستعفی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ایسا پروپیگنڈا کرنے میں چند افراد ملوث ہیں

انہوں نے کہا کہ جام کمال میں اتنی جرأت نہیں کہ پیشکش انہیں کرتے، ہم بھکاری نہیں کہ جام کمال سے کچھ مانگیں۔

سردار عبد الرحمان کھیتران نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے فیصلے پر اٹل ہیں، جام کمال کو جانا پڑے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.