مہنگائی نے کمر توڑ دی تو آپ نے سنا ہوگا اور شاید زندگی میں کبھی کہا بھی ہو، لیکن تھائی لینڈ میں سیاحوں نے مضبوط اور طاقت ور جانور ہاتھی کی ہی کمر توڑ دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 71 سالہ ہتھنی کی 25 سال تک سیاحوں کے لیے کام کرتے ہوئے ریڑھ کی ہڈی کی حالت خراب ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق ہتھنی کی سواری کے لیے اس پر6 ،6 سیاحوں کو بٹھایا جاتا تھا۔
سوشل میڈیا پر ہتھنی کی تصویر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے دکھ اور غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.