پیر 12؍محرم الحرام 1445ھ31؍جولائی2023ء

توشہ خانہ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو نمبر الاٹ کردیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے حکم امتناع نہ دینے سے ٹرائل کورٹ میں سماعت مکمل ہوجائے گی۔

ہائیکورٹ کو حکم امتناع پر منظور یا مسترد کا آرڈر کرنا چاہیے تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم کےخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کرنے کی استدعا۔

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں درخواستیں خارج کردی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.