جمعہ 16؍محرم الحرام 1445ھ4؍اگست 2023ء

کراچی: الیکٹرک بس کے نئے روٹ کا اعلان

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں الیکٹرک بس کے نئے روٹ کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ بس کا نیا روٹ 18 کلو میٹر طویل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بس کا نیا روٹ ملیر کینٹ چیک پوسٹ 5 سے شروع ہو گا اور بس صفورہ چورنگی، موسمیات، کامران چورنگی اور ڈالمیا سے گزرے گی۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بس اسٹیڈیم روڈ اور ایم اےجناح روڈ سے ہو کر نمائش چورنگی تک پہنچے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.