اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

ڈونلد ٹرمپ نے خود کو بے قصور قرار دیدیا

امریکا کے سابق صدر ڈونلد ٹرمپ نے خود پر عائد الزامات یکسر مسترد کرتے ہوئے خود کو بے قصور قرار دیدیا ہے۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن ڈی سی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جج نے 6 جنوری کے کیپٹل ہل پر پیش آئے واقعات سے متعلق چاروں الزامات پڑھ کر سنائے اور اگلی سماعت 28 اگست کو مقرر کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کیس صدارتی مباحثے کے پانچ روز بعد سنا جائے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر کار سرکار میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش اور امریکا کو دھوکہ دینے کی سازش کا الزام ہے۔

سابق صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے 2020 کے الیکشن نتائج آنے کے بعد غیرقانونی طور پر عہدے پر براجمان رہنے کی کوشش کی تھی۔ 

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزامات ثابت ہوئے تو انہیں 55 برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ انہیں صدر جوبائیڈن کی وجہ سے گرفتاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ صدر جوبائیڈن اور ان کا خاندان کئی ممالک سے کروڑوں ڈالر رشوت لے رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ پر صدارتی الیکشن پر اثرانداز ہونے اور کیپیٹل ہل پر حملے کے الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.