بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترکی نیٹو کا اہم اتحادی ہے، جرمنی وزیر دفاع

جرمنی کی وزیر دفاع اینرگریت کریمپ کیرن بائیور کا کہنا ہے کہ ترکی نیٹو کا ایک اہم اتحادی ہے اور رہے گا۔

جرمنی کی وزیر دفاع اینرگریت کریمپ کیرن بائیور نے ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نیٹو کا اہم اتحادی ہے۔

دونوں وزرائے دفاع نے باہمی دفاعی تعاون، انٹرنیشنل سیکیورٹی کے معاملات سمیت مشرقی بحیرہ روم میں حالیہ صورتحال پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماوْں کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ، افغانستان اور عراق میں نیٹو کے مشنز، بحیرہ اسود اور مشرقی بحیرہ روم کے معاملات پر مذاکرات کئے۔

واضح رہے کہ ترکی اور یونان میں اختلافات ختم کرنے کے لئے جرمنی نے کئی اہم اقدامات کئے تاکہ دونوں ملکوں کے معاملات بات چیت کے ذریعے حل کئے جا سکیں

The post ترکی نیٹو کا اہم اتحادی ہے، جرمنی وزیر دفاع appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.