وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تاشقند کانفرنس میں شاہراہ ریشم کی بحالی پر غور ہوا ہے۔
فواد چوہدری نے تاشقند میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ ازبکستان پر میڈیا بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ تاشقند میں علاقائی روابط کانفرنس میں 60 سے زائد ممالک نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان، ازبکستان، افغانستان کے صدور اور 20 ممالک کے وزراء خارجہ شریک ہوئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا بنیادی موضوع علاقائی روابط کو مضبوط بنانا ہے، کانفرنس میں شاہراہ ریشم کی بحالی پر غور ہوا۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں شاہراہ ریشم کے ذریعے تجارتی سرگرمیاں انجام دی جاتی تھیں، جو براستہ کابل تاشقند تک جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلک روڈ کی بحالی سےجنوبی ایشیا، وسطی ایشیاء اور یورپ کا بڑا تجارتی نیٹ ورک قائم ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان اور ازبک صدر کاوژن ہے، روڈ نیٹ ورک کے ساتھ ٹرین نیٹ ورک پر بھی کام ہو۔
Comments are closed.