بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تاریخ میں پہلی بار پھنسا ہوا جہاز صحیح سلامت نکلا: علی زیدی

وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار پھنسا ہوا جہاز صحیح سلامت نکلا، اس سے پہلے 90 ہزار ٹن آئل ٹینکر کا جہاز پھنسا تھا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی حیدر زیدی نے کہا کہ ہم آج بھی پورٹ کے معاملات سیکھ رہے ہیں، لوگ اس کو کمائی کا محکمہ سمجھ رہے تھے، عمران خان سے قبل اس محکمے پر کسی نے توجہ نہیں دی گئی جبکہ ملک کی معیشت کا انحصار پورٹ پر ہے۔

کراچی کے ساحل سی ویو پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ کو نکالنے کے آپریشن کا دوسرا مرحلہ آج ہوگا، دوسرے مرحلے میں آج جہاز کے نکلنے کا امکان موجود ہے۔

علی حیدر زیدی نے کہا کہ ہمارے ہاں سارے ساحل پر قبضہ ہے، کے پی ٹی میں اوور امپلائمنٹ ہے، 2010 سے کے پی ٹی کا انٹرنل آڈٹ نہیں ہوا تھا جبکہ تجاوزات، زمین پر غیر قانونی قبضوں سمیت بہت سے کیسز ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کے پی ٹی پر 900 سے زائد عدالتی مقدمات ہیں، کے پی ٹی کا ورکشاپ 14 سال سے بند ہے،لوگوں نے زمین کے لیے رقم کی ادائیگی کی مگر قبضہ نہیں ملا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ انڈسٹریل زمین پرحکم امتناع لے کر اس پر قبضہ کر کے بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ ادارہ پہلے ہی انتظامی بحران کا شکار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.