سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ لینڈ گریبنگ، بیواؤں اور غریبوں کی زمینیں ہتھیانا پی ٹی آئی کے لوگوں کا محبوب مشغلہ ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے متعلق بات کرکے شہباز گل صرف اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تہذیب اور اخلاق سے ناآشنا ہیں، اس نے سیاست میں گالم گلوچ، بدتہذیبی، عدم برداشت کو پروان چڑھایا۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جب سے سلیکٹڈ سرکار اقتدار میں لائی گئی ہے اس وقت سے پارلیمینٹ کو بے توقیر کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ شہباز گل جیسے لوگ کرائے پر کام کرنے کے بعد رفو چکر ہوجاتے ہیں، شہباز گل کی پہچان یہ ہے کہ وہ حلیم عادل جیسے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر پریس کانفرنس کرتے ہیں۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لینڈ گریبنگ، بیواؤں اور غریبوں کی زمینیں ہتھیانا پی ٹی آئی کے لوگوں کا محبوب مشغلہ ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب شہباز گل پی ٹی آئی کو اس کے حال پر چھوڑ کر دیار غیر میں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اس ملک کا مستقبل اور بھٹو کا نواسہ ہے۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اس ملک کے لیے قربانیاں دینے والی واحد جماعت ہے۔
Comments are closed.