نیشنل بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ 29 اکتوبر کی رات اور 30 اکتوبر کی صبح کے درمیان نیشنل بینک کے سرور پر سائبر حملہ کیا گیا۔
سائبر حملے سے بینک خدمات کا سلسلہ جزوی طور پر متاثر ہوا جبکہ متاثرہ سسٹم کو بروقت الگ کردیا گیا۔
ترجمان نیشنل بینک کے مطابق بینک کو کسی قسم کے ڈیٹا یا مالیاتی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
ترجمان نیشنل بینک کے مطابق سائبر حملے کے تدارک اور سسٹم کی مکمل درستی کے لیے دستیاب وسائل اور ملکی و غیر ملکی ماہرین کی خدمات بروئے کار لائی جارہی ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ فی الحال صارفین کو خدمات کی فراہمی معطل ہے، پیر کی صبح سے بنیادی بینکنگ خدمات کی بحالی متوقع ہے۔
Comments are closed.