بیلجیم کی آدھی آبادی اب مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہے، یہ اعداد و شمار پبلک ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے اس حوالے سے ذمہ دار ادارے سائنسدانو کی جانب سے جاری کیے گئے۔
سائنسدانوں کے مطابق اس وقت تک بیلجیم کی 50.3 % آبادی کی ویکسنیشن مکمل ہو چکی ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ ساڑھے گیارہ ملین کے قریب مجموعی آبادی میں سے 5.8 ملین افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7.83 ملین کو پہلی ویکسین مل گئی ہے۔
اس میں مختلف ریجنز کے حساب سے فرق ہے، فلاندرز ریجن سب سے آگے ہے جبکہ اس کی 65 فیصد بالغ آبادی ویکسین لگوا چکی ہے۔
دوسرے نمبر پر والونیا اور جرمن بولنے والا علاقہ ہے۔
ویکسین لگانے کی رفتار کے حوالے سے دارالحکومت برسلز سب سے پیچھے ہے جس کی 48 فیصد آبادی کو مکمل ویکسین لگی ہے۔
عمر کے لحاظ سے دیکھا جائے تو 84 سے 75 سال کے افراد سب سے آگے ہیں اور اس ایج گروپ کے 91 فیصد افراد کی ویکسنیشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ 18 سے 34 سال کی آبادی ویکسین لگوانے میں سُستی دکھا رہی ہے لیکن اس کے بھی 70 فیصد کو پہلی خوراک مل چکی ہے۔
سائنسدانو کے مطابق 17 سال سے کم عمر کے 212000 نوجوانوں کو بھی پہلی خوراک دے دی گئی ہے۔
Comments are closed.