بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم ذاتی طور پر نورمقدم کیس کو دیکھ رہے ہیں، شہباز گل

معاون خصوصی شہبازگل کا مقتولہ نورمقدم سے متعلق کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ذاتی طور پر نورمقدم کے معاملے پر دکھی ہیں  اور اس  معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

شہبازگل نے مقتولہ نور مقدم کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خود آئی جی سے رپورٹ طلب کی ہے، وزیراعظم عمران خان نے آئی جی کو کہا ہے کہ معاملے میں کسی کو کوئی رعایت نہ دی جائے، وزیراعظم نےنور مقدم کے خاندان کو انصاف دینے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد کے آئی جی قاضی جمیل الرحمٰن نے نور مقدم قتل کیس کی تفتیشی ٹیم کو ملزم ظاہر ذاکر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی ہدایت کر دی۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ  نور مقدم کی والدہ ابھی تک اپنی بیٹی کی وفات کو قبول نہیں کرسکی ہیں، نورمقدم کی والدہ کہہ رہی تھیں کہ میری بچی بہت نرم دل ہے، بچی پر بدترین تشدد کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب بیٹیوں والے ہیں، اپوزیشن سے کہوں گا کہ سب ساتھ کھڑے ہوں، عدالتوں سے گزارش ہے کہ قانون کے تمام تقاضے پورے کرے، پولیس واقعہ کی میرٹ پر تحقیقات کرے گی، ہمیں ان کے لیے انصاف کو آسان بنانا ہے۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ پولیس کو اگر بروقت پتا چل جاتا تو امید تھی کہ شاید جان بچائی جاسکتی، بدقسمتی سے ہم ایسے واقعات کو بھول جاتے ہیں، انصاف کا جو بھی نتیجہ نکلے لیکن درست انصاف ہونا چاہیے۔

سابق سفیروں کی تنظیم ایسوسی ایشن آف فارمر ایمبیسڈرز نے نور مقدم کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کا خیر مقدم کیا اور قاتل کو مثالی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ  جیسے جیسے تفتیش آگے بڑھے گی تو حقائق سب کے سامنے رکھیں گے، جو ہوگیا اب اس کو واپس نہیں لایا جاسکتا بلکہ صرف انصاف دیا جاسکتا ہے۔

شہباز گل کا اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ شیخ رشید اور شیریں مزاری وقتاً فوقتاً پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.