بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تاجروں نے سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کردیا

تاجروں نے کاروبار کی بندش سے متعلق سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کردیا۔

آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے رہنما جاوید قریشی کا کہنا ہے کہ کاروبار کی بندش کے سندھ حکومت کے فیصلےکو مسترد کرتے ہیں، 17 ماہ کی طویل کاروباری بندش کی وجہ سےمشکل حالات میں ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں صوبے میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث پیر سے تعلیمی ادارے بند کرنے، شادی ہالز اور دیگر تقریبات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جاوید قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا ویکسین لگانے کے ہدف میں ناکامی کی سزا تاجروں کو دے رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ک ایس او پیز پر عمل کررہے ہیں، مزید کاروباری بندش قبول نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.