بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹیم بہتر ہے، ورلڈکپ کی تیاری کر رہے ہیں، مصباح الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ قومی ٹیم مجموعی طور پر بہتر ہے، ہم ورلڈکپ کی تیاری کر رہے ہیں۔ 

آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے اور پھر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کا دفاع کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہم ورلڈکپ کے لیے فائنل کمبی نیشن کی جانب بڑھ رہے ہیں، تاہم مڈل آرڈر کا مسئلہ موجود ہے۔

ٹوکیو اولمپکس میں کرکٹ شامل نہیں ہے لیکن ٹوکیو اولمپکس میں کرکٹ کے چرچے ہیں۔

مصباح الحق نے موجودہ صورتحال میں کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق کہا کہ دنیا میں ہرجگہ ہر اسپورٹس میں کوویڈ-19 کے مسائل ہیں، کوویڈ میں کھیلنا ایک چیلنج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کی تیاری کر رہے ہیں، ویسٹ انڈیز میں ہر گیم اہم ہے، ہوم ٹیم کیخلاف اچھا پرفارم کرکے اعتماد بحال کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ٹیم کے سینئر ممبر محمد حفیظ کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ حفیظ اس طرح رنز نہیں کر پا رہے جیسا کہ ماضی میں کیے ہیں۔ 

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان میں اضافی ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آسٹریلیا کے جواب کا منتظر ہے۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ٹیم بہتر ہے، کمزوریوں پر قابو پالیں تو اچھے نتائج دیں گے۔

نوجوان کرکٹر اعظم خان کا دفاع کرتے ہوئے مصباح کا کہنا تھا کہ اعظم خان کو ایک اننگز کی بنیاد پر جج نہیں کرسکتے۔

انھوں نے انگلینڈ کے خلاف شکست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انگلش سرزمین پر ہمیں کنڈیشنز بہت زیادہ مختلف نہیں ملی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.