بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میگھن کے والد کا بیٹی اور شہزادہ ہیری کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

برطانوی شاہی خاندان کے سینئر رکن اور ملکہ الزبتھ کے پوتے شہزادہ ہیری کے سسر، تھامس مارکل نے اپنی بیٹی میگھن مارکل اور داماد کے خلاف عدالت جانےکا اعلان کردیا۔

تھامس کا کہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ وہ اپنے نواسے اور نواسی سے شاید کبھی نہ مل سکیں۔ 

انھوں نے شہزادہ ہیری کے یادداشت لکھنے پر بھی تنقید کی اور  کہا اوپرا کے انٹرویو کے بعد ان کے پاس بتانے کو زیادہ کچھ نہیں رہا۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری سے شادی کے وقت سے تھامس کے اپنی بیٹی میگھن مارکل کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.