بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نور مقدم کا سر دھڑ سے الگ کیا گیا: پوسٹ مارٹم رپورٹ

اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتولہ کا سر دھڑ سے الگ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقتولہ نور مقدم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی موت کی وجہ دماغ کو آکسیجن سپلائی کی بندش ہے۔

اسلام آباد کے آئی جی قاضی جمیل الرحمٰن نے نور مقدم قتل کیس کی تفتیشی ٹیم کو ملزم ظاہر ذاکر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات پائے گئے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے گھٹنے کے نیچے کے حصے پر بھی زخموں کے متعدد نشانات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے جسم پر متعدد مقامات پر چاقو کے گہرے زخم ہیں۔

سابق سفیروں کی تنظیم ایسوسی ایشن آف فارمر ایمبیسڈرز نے نور مقدم کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کا خیر مقدم کیا اور قاتل کو مثالی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مقتولہ کے معدے سے لیا گیا مواد فارنزک کیلئے لیبارٹری بھجوایا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتولہ نور مقدم کے معدے کی فارنزک رپورٹ پولیس کو تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.