بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کورونا وائرس نے 1 اور ڈاکٹر کی جان لے لی

کراچی میں کورونا وائرس کے وار مسلسل جاری ہیں، اس وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی۔

محکمۂ صحت کے ذرائع کے مطابق کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر اقبال نوری 2 ہفتے قبل اس وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

سندھ بھر میں مجموعی طور پر کو رونا وائرس کی مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 90 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں کورونا وائرس کی مثبت آنے کی شرح 23.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر اقبال نوری 1 ہفتے سے نجی اسپتال میں داخل تھے، ان کو 4 روز قبل وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

سری لنکن یونی ورسٹی کے ماہرین نے چین کی تیار کردہ سائنو فارم ویکسین کے کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے خلاف انتہائی مؤثر ثابت ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر اقبال نوری نے ڈاؤ میڈیکل کالج سے 1984ء میں گریجویشن کی تھی، ان کا کراچی کے معروف فزیشنز میں شمار ہوتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.