hookup Telford Pennsylvania best place for discreet hookups married 2010 free hookup apps gina valentina melissa moore hookup hotshot california hookup bar asian girls free amarillo hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیرونی سازش سے جمہوریت، آئین و قانون قتل ہوا: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ بیرونی سازش کے ذریعے جمہوریت، آئین اور قانون کا قتل کیا گیا۔

جاری کیے گئے بیان میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ این ایس سی کے 2 اعلامیوں میں بیرونی سازش کی تصدیق کے بعد شک کی گنجائش نہیں رہی۔

ان کا کہنا ہے کہ عدلیہ، پارلیمنٹیرینز اور سیاسی جماعتوں کا کردار اس بحران میں انتہائی اہم ہے اور ان کا عمل قوم کے سامنے ہے۔

وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے بلیغ الرحمٰن کو گورنر پنجاب نامزد کر دیا۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ بیرونی سازش میں اندرونی سہولت کاروں کے ذریعے مداخلت کر کے جمہوریت کا قتل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش میں اندرونی سہولت کاروں کے ذریعے پارلیمان کی بالا دستی تہس نہس کی گئی، یہی واردات پنجاب میں دہرانے کی کوشش کی گئی۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ آئین، قانون اور سیاسی تاریخ کی روشنی میں اس کا راستہ روکنے کی کوشش کی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ دلیر سپاہیوں نے سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہزاروں جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے یہ بھی کہا ہے کہ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیاء ہوتی ہے، افواجِ پاکستان پر سازش میں ملوث ہونے کے الزامات لگانا ملک سے غداری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.