بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل وسط سال بجٹ جائزہ رپورٹ پیش کریں گے جبکہ وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال عمومی شماریات ازسرنو تنظیم ترمیمی آرڈیننس پیش کریں گے۔

ای او بی آئی کی پنشن میں اضافہ نہ ہونے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔

اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کو ڈھائی سال تک ایمنسٹی دی گئی، ایسے کہاں ہوتا ہے؟

یہ اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 42 اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں ایوان کی معمول کی کارروائی سمیت اہم قومی امور نمٹائے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.