بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حافظ آباد: 3 افراد کی خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش

حافظ آباد میں تین افراد نے راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق خاتون نے ہراساں کرنے پر اینٹ مار کر ایک شخص کو زخمی کردیا، جس کے بعد زخمی شخص کے ساتھیوں نے فائرنگ کر کے خاتون کو زخمی کردیا۔

زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فرار ہوگئے، واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.