بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت کے ساتھ بیک چینل کی کیا ضرورت ہے؟ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ بیک چینل کی کیا ضرورت ہے؟ شرمانا اور پردہ کیسا ہے؟۔

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مسائل ہیں، وہ آئے اور بیٹھ کر بات کرے۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ایٹمی قوتوں کے پاس مذاکرات کے علاوہ کیا کوئی اور راستہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کے پچاس سال مکمل ہورہے ہیں، پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے کشمیریوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت 5 اگست کے فیصلے پر نظرثانی کرے، پاکستان بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار  ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.