بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت کی اسرائیلی فورم کے ذریعے جاسوسی، پاکستان کی مذمت

پاکستان نے بھارتی حکومت کی جانب سے اسرائیلی فورم کے ذریعے جاسوسی کی مذمت کی ہے۔ 

پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ  پاکستان بھارتی حکومت کی اسرائیلی فرم کے ذریعے جاسوسی کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جاسوسی کی اس شرمناک مہم میں وزیراعظم عمران خان کے زیرِ استعمال ایک نمبر کی بھی جاسوسی کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دنیا نے نام نہاد جمہوریت کا دُہرا چہرہ دیکھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.