chicago asian dating sites international love dating app queen without a crown how to take care of siberian husky in the philippines alice facebook profiles toledo dating singles to meet pen pals usa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت نے 5 اگست کو کشمیریوں پر شب خون مارا: فردوس عاشق اعوان

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 2 سال قبل 5 اگست کو بھارت نے ظلم و بربریت اور طاقت کے نشے میں کشمیریوں پر شب خون مارا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جاری کیئے گئے بیان میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ 5 اگست کا اقدام واپس لیے جانے تک بھارت سے مذاکرات نہیں کیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ دن منانے کا مقصد بھارتی ناپاک اور مکروہ عزائم کا پردہ چاک کرنا ہے، بھارتی کھلم کھلا بدمعاشی اور غنڈہ گردی پر کشمیری سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے 5 اگست کے اقدام کے آج 2 برس مکمل ہونے پر دفترِ خارجہ سے ریلی نکالی گئی، اس موقع پر کشمیر یکجہتی ریلی کے لیے 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ 1 منٹ کے لیے ملک بھر میں ٹریفک بھی روک دیا گیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا ہے کہ اقوامِ عالم جنونی مودی کو لگام ڈالے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے 5 اگست کے اقدام کو آج 2 برس مکمل ہوگئے، اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور نو منتخب وزیرِ اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے پیغام جاری کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر بن کر غاصب بھارت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے عیاں کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.