وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 2 سال قبل 5 اگست کو بھارت نے ظلم و بربریت اور طاقت کے نشے میں کشمیریوں پر شب خون مارا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جاری کیئے گئے بیان میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ دن منانے کا مقصد بھارتی ناپاک اور مکروہ عزائم کا پردہ چاک کرنا ہے، بھارتی کھلم کھلا بدمعاشی اور غنڈہ گردی پر کشمیری سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا ہے کہ اقوامِ عالم جنونی مودی کو لگام ڈالے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر بن کر غاصب بھارت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے عیاں کیا ہے۔
Comments are closed.