بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت :نشے میں دھت دولہا اسٹیج پر ہی گرپڑا

حال ہی میں بھارت میں ہونے والی شادی کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

ویڈیو دولہا کی دلہن کو ہار پہنانے کے وقت کی ہے جس میں نشے میں دھت دولہا اسٹیج پر دلہن کو ہار پہنانے کی رسم کے لیے موجود ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کے برابر میں اس کی والدہ موجود ہے اور اس دوران نشے میں جھومتے دولہا نے ہار اپنی دلہن کی بجائے ساس کے گلے میں ڈالنے کی کوشش کی۔

بھارت میں 27 سالہ رماکانت پترا نامی دولہے نے شادی کی رسومات کا آغاز ہونے سے قبل شادی سے انکار کردیا اور تقریب چھوڑ کر چلا گیا۔

عین اسی لمحے دولہا کے عقب میں موجود شخص اس کو پکڑ کر کھینچتا ہے اور اس دوران دولہا تھوڑا ہوش میں آتے ہوئے دلہن کو ہار پہنانے کی کوشش کرتا ہے لیکن نشے کے باعث وہ ہار پہنانے میں ناکام ہوکر اسٹیج پر گرپڑتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.