جمعرات 23؍شعبان المعظم 1444ھ16؍مارچ 2023ء

بھارت میں تیزی سے پھیلنے والے انفلوئنزا وائرس سے مزید 2 افراد ہلاک

بھارت میں تیزی سے پھیلنے والے انفلوئنزا کی خطرناک قسم ایچ تھری این ٹو (H3N2) وائرس نے مزید 2 افراد کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں 74 سالہ بزرگ اور 23 سالہ نوجوان طالبعلم کی اس بیماری سے موت ہوئی ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ بھی بھارت میں ایچ تھری این ٹو (H3N2) وائرس سے 2 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے اس انفلوئنزا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق اس انفلوئنزا وائرس کو ہانگ کانگ فلو بھی کہا جاتا ہے جس کی علامات کورونا سے ملتی جلتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.