بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت میں احتجاج کرنے والے کسانوں کا زراعت بچاؤ دن منانے کا اعلان

بھارت میں کسانوں نے تین نئے زرعی قوانین کیخلاف احتجاج کے سات ماہ مکمل ہونے پر زراعت بچاؤ دن منانے کا اعلان کردیا اور کہا کہ بھارت بھر میں گورنروں کو میمورنڈم پیش کریں گے۔

بھارتی کسان یونین کا کہنا ہے کہ آج تمام گورنرز کو 3 زرعی قوانین کیخلاف میمورنڈم جمع کرائیں گے، کسان احتجاجی تحریک پرامن رہے گی۔

کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت ہے۔ کسانوں کو گورنر ہاؤس جانے سے روکنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب چندی گڑھ میں کسانوں نے رکاوٹوں کو ہٹا کر گورنر ہاؤس کی طرف مارچ جاری رکھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.