ہفتہ یکم صفر المظفر 1445ھ19؍اگست 2023ء

بھارت میں آزادی سے اب تک 50 ہزار مساجد، 20 ہزار چرچ کو انتہاپسندی کا نشانہ بنایا گیا، امریکا

امریکی ادارہ مذہبی آزادی کا کہنا ہے کہ بھارت میں آزادی سے اب تک 50 ہزار مساجد، 20 ہزار سے زائد چرچ اور دیگر عبادت گاہیں انتہاپسندوں کا نشانہ بن چکی ہیں۔

ادارہ مذہبی آزادی کے مطابق 6 دسمبر 1992 کو ایودھیہ میں انتہا پسند ہندوؤں نے صدیوں پرانی بابری مسجد کو شہید کیا تھا۔

امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ 2017 میں انتہا پسند ہندوؤں نے تاج محل پر بھی شیو مندر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

منی پور میں بھی حالیہ فسادات کے دوران 400 سے زائد گرجا گھر جلائے جا چکے ہیں۔

ہندوستان میں مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں، دلت ہندوؤں پر منظم حملے کیے جاتے ہیں۔

امریکی ادارہ مذہبی آزادی کے مطابق وشوا ہندو پریشد، بجرنگ دل اور راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ اقلیتوں کی عبادت گاہوں پرحملوں میں پیش پیش ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.