پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

سندھ کی نگراں کابینہ کے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ کی نگراں کابینہ کے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، صوبے کی نگراں کابینہ 10 اراکین پر مشتمل ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ اراکین میں بریگیڈیئر (ر) حارث نواز، یونس ڈھاگا اور مبین جمانی شامل ہیں۔

نگراں کابینہ میں ڈاکٹر سعد خالد نیاز، ڈاکٹر جنید شاہ، رانا حسین، ایشور لال،عمر سومرو، ارشد ولی محمد اور خدا بخش مری شامل ہیں۔

سندھ کی نگراں کابینہ  کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.