پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

صمصام بخاری کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

صمصام بخاری نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔ 

استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین نے کہا کہ صدر مملکت نے جو بات کی اس پر افسوس ہے، مجھے نہیں لگتا کہ عام انتخابات مارچ سے آگے جائیں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما صمصام بخاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگوں کے ساتھ ہمارا تعلق رہا ہے، تعلق رہا ہے تو پہلے پی ٹی آئی کے لوگ ہی ہماری جماعت میں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں ہونی چاہیے، مجھے سائفر سے متعلق تفصیل کا نہیں پتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.