ہفتہ 15؍شوال المکرم 1444ھ6؍مئی 2023ء

بھارتی کرکٹر کی اہلیہ کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

بھارتی کرکٹر نتیش رانا کی اہلیہ کا نئی دلی میں دو افراد نے پیچھا کیا اور انہیں ہراساں کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کام سے گھر جاتے ہوئے موٹرسائیکل سوار 2 افراد نے ان کی گاڑی کا پیچھا کیا اور اس پر ڈنڈے بھی مارے۔

رپورٹس کے مطابق نتیش رانا کی اہلیہ ساچی مرواہ نے دونوں افراد کی تصویر موبائل فون میں لے لی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدا میں انہوں نے پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے کی شکایت کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ساچی مرواہ کے شوہر آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی طرف سے کھیلتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.