بھارتی کرکٹر مرلی وجے نے اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کا بتا کر سب کو حیران کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مرلی وجے نے کہا ہے کہ میری عمر کرکٹ میں مواقع حاصل کرنے میں رکاوٹ بن رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 38سالہ مرلی وجے نے کہا ہے کہ میرا سفر بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ تقریباً مکمل ہوچکا، اب بیرون ملک مواقع تلاش کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں 30 سال کے بعد ہمیں 80 سال کا سمجھا جانے لگتا ہے، میں کسی تنازع میں نہیں پڑنا چاہتا۔
مرلی وجے نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ اگر مجھے وریندر سہواگ کی طرح حمایت حاصل ہوتی تو حالات مختلف ہوتے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مرلی وجے نے بھارت کے لیے 61 ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔
Comments are closed.