مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، قابض بھارتی فوج نے آج مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں 2 اورکلگام میں 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔
ذرائع کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی، محاصرے کی آڑ میں شہید کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی پولیس نےسرینگر سے حریت رہنما مشتاق الاسلام کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.