بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیاسی دلہن کی سسرال میں بذریعہ ہیلی کاپٹر انٹری

 

بھارت میں دلہن کی سسرال میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے کی گئی انٹری نے سب کو  حیران کر دیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن شادی کے فوری بعد ہی اس وقت خبروں کی زینت بن گئی جب گاؤں کی سربراہ کے طور پر منتخب کیئے جانے کے کچھ ہی دن بعد دلہن نے اپنے سسرال میں کار کے بجائے ہیلی کاپٹر  میں انٹری دی۔

بی جے پی سٹی کے نائب صدر بدون ویدرام لودھی کی صاحبزادی سنیتا ورما گزشتہ برس دسمبر میں بذریعہ کورٹ میرج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں لیکن ہندو رسم و رواج کے تحت سنیتا کی گزشتہ ہفتے دوبارہ شادی کا انعقاد کیا گیا جس پر دلہن نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سسرال میں انٹری دی۔

سنیتا نے اومیندرا سنگھ سے شادی بھی الیکشن جیتنے کے لیے کی ہے کیونکہ قواعد و ضوابط کے مطابق سنیتا کے الیکشن جیتنے کے لیے ان کا گاؤں کا ووٹر ہونا ضروری تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.