بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایس بی سی اے کے بہت مسائل ہیں، حل کی کوشش کرینگے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں کنسٹرکشن انڈسٹری فروغ پارہی ہے، لیکن سندھ میں ایسا نہیں ہورہا ہے کیونکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) کے بہت مسائل ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ میں یہ مسائل بھی حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سمیر میر شیخ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی محمود مولوی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیراعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی سمیت تاجر برادری نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حکومت سنبھالی تو بہت وار ہوئے گرتی ہوئی معیشت کو مزید دھچکے پہنچائے گئے عمران خان کو یقین تھا کہ حالات بہتر ہوں گے انہوں نے کہا کہ اللہ کی خفیہ طاقت عمران خان کے ساتھ ہوتی ہے ۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم کی نیت صاف ہے کوئی جائیداد نہیں بنا رہے، گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ موروثی سیاست نہیں کرتے ان حالات کا سامنا تھا کہ کورونا آگیا سب سے زیادہ مطالبہ تھا پورا ملک بند کردیں تاکہ کورونا سے بچا جاسکے، سارے کاروباری افراد کی بھی یہی ڈیمانڈ تھی، کیونکہ پوری دنیا ایسا کررہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب کا کہنا تھا کہ ملک بند نہیں کریں گے، ملک بند کرنے سے دیہاڑی دار طبقہ پریشانی میں آجائے گا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی سے کورونا سے بہتر انداز میں نمٹنے والے ملکوں میں تیسرے نمبر پر رہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری انڈسٹری نے گرو کیا ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا وقت ہے، اسٹاک ایکسچینج، لوکل پروڈکشن، ایکسپورٹ، ترسیلات سب بڑھ رہی ہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ملک میں کنسٹرکشن انڈسٹری فروغ پارہی ہے، لیکن سندھ میں ایسا نہیں ہورہا ہے کیونکہ ایس بی سی اے کے بہت مسائل ہیں، سندھ میں یہ مسائل بھی حل کرنے کی کوشش کریں گے، تقریب سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی نے بھی خطاب کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.