بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی:زخمی طالبعلم ایمبولینس میں پرچہ دینے آگیا

کراچی کے علاقے ملیر میں قائم امتحانی مرکز پر زخمی طالبعلم ایمبولینس کرکے پرچہ دینے پہنچ گیا۔

نویں جماعت سائنس گروپ کے عشارب شاہ کو فریکچر کے باوجود ایمولینس میں امتحان دینے کیلئے امتحانی مرکز لایا گیا۔

اس موقع پر طالبعلم کی والدہ کاکہنا تھا کہ بیٹا تکلیف میں ہے لیکن لانا پڑا کیونکہ پورے سال کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بیٹے کے 15 روز قبل ٹانگ میں فریکچر ہوا، ابھی دوا چل رہی ہے۔

دوسری جانب بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت ہو رہے نویں دسویں کے سالانہ امتحانات میں بدنظمی عروج پر ہے اور آج ہونے والا ریاضی کا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.