بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم تباہ حالی کا شکار

قومی کھیل ہاکی تو ملک میں زوال کا شکار ہے ہی اب پاکستان میں قائم دنیا کا سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم "نیشنل ہاکی اسٹیڈیم” بھی تباہ ہونے لگا ہے، دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث اسٹیڈیم کی کرسیاں ، اسٹینڈز اور فرش ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، ٹروف پہلے ہی کھیل کے قابل نہیں رہی۔

نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں دنیا کا سب بڑا ہاکی اسٹیڈیم قائم ہے لیکن انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث اب یہ اسٹیڈیم تباہ ہورہا ہے۔

قومی کھیل تو عرصہ درازسے ملک میں زوال پذیر ہے ، قومی ٹیم جو رینکنگ میں کبھی نمبر ون مانی جاتی تھی آج اس کی 18 ویں پوزیشن ہے ، ہاکی کی طرح ، سب سے بڑا اسٹیڈیم بھی آہستہ آہستہ تباہ رہا ہے ، اسٹیڈیم کے اسٹینڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے اسٹینڈز تباہ حالی کا منظر پیش کرنے لگے ۔

اسٹیڈیم میں موجود کرسیاں ٹوٹتی جارہی ہیں، ان کے رنگ بھی اڑ گئے ہیں جبکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف بھی کھیلنے کے قابل نہیں، یہی وجہ ہے کہ قومی کیمپ گراونڈ نمبر دو پر لگتے ہیں ۔

ویمن ہاکی اکیڈمی کی کھلاڑی مجبوری میں اسی خراب ٹرف پر ٹریننگ کرتی دکھائی دیتی ہیں ، حیرت کی بات یہ کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر اسی اسٹیڈیمز میں موجود ہیں اور اسٹیڈیم کے تمام انتظامی امور اسپورٹس بورڈ پنجاب ہی کے پاس ہیں ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.