وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ بچے اسکول جا رہے ہیں، ان کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے تاکہ وہ محفوظ رہیں۔
حکومت سندھ نے صوبے بھر میں 5 سے 12 سال کے بچوں کے لیے کورونا ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی سے جاری بیان میں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ بچوں کو کورونا ویکسی نیشن مہم کا پہلا مرحلہ 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد کے 24 لاکھ بچوں کی کورونا ویکسی نیشن ہوگی۔
Comments are closed.