بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بورس جانسن کا کورونا سے جڑی پابندیوں کے خاتمے کا اعلان

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔

لندن میں پریس کانفرنس کے دوران بورس جانسن نے کہا کہ ہمیں کوویڈ کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے اب خود ہی فیصلےکرنا ہوں گے۔

برطانوی وزیراعظم نے اعلان کیا کہ 19 جولائی سے پبلک ٹرانسپورٹ اور دکانوں میں لازمی ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی گئی ہے، اس کے بعد ماسک رضا کارانہ طور پر پہنا جاسکے گا۔

بورس جانسن نے کہا کہ کورونا وائرس کے دنوں کی ایک میٹر کی سماجی دوری کی شرط بھی ختم کی جارہی ہے جبکہ سیلف آئیسولیشن برقرار رہے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ، پب میں کیو آر کوڈ سائن اِن کرنے کی شرط اور گھروں میں صرف 6 افراد کی ملاقات کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی پابندی بھی ختم کی گئی ہے جبکہ 19 جولائی سے تمام بزنس اور نائٹ کلب کھل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کے مثبت نتائج کے سبب پابندی اٹھانا ممکن ہوا ہے، 29 جولائی تک ملک کی تمام بالغ آبادی کو پہلی ڈوز، دو تہائی کو دوسری ڈوز بھی لگادی جائے گی۔

وزیر اعظم کے اعلان کے بعد ورکرز یونیونینز نے پبلک ٹرانسپورٹ اور شاپس میں ماسک کی پابندی کے خاتمے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.